ایشوریا کے پُرتعیش ریزورٹ کا ایک رات کا کرایہ جان کر مداح دنگ رہ گئے

ابھیشیک اور ایشوریا بچن کے سوشل میڈیا پر ریزورٹس کے مختلف دیدہ زیب مقامات کی تصاویرسے مداح حیرت میں مبتلا ہیں


ویب ڈیسک November 15, 2021
ابھیشیک اور ایشوریا بچن کے سوشل میڈیا پر ریزورٹس کے مختلف دیدہ زیب مقامات کی تصاویرسے مداح حیرت میں مبتلا ہیں۔(فوٹو : فائل)

KARACHI: عیش و آرام کی کوئی سرحد نہیں، کوئی حد نہیں، یہ لا محدود ہے۔ اور جب بات کی جائے تو بگ بی کے بیٹے ابھیشیک بچن اورطویل عرصے تک دنیا کو اپنے ملکوتی حسن سے محسور کرنے والی ملکہ حسن ایشوریا رائے کی تو پھر کیا ہی کہنے!!!

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے آج کل انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں یہ سیلی بریٹی جوڑا اپنی بیٹی ارادھیہ بچن کی دسویں سالگرہ منانے کےلیے مالدیپ میں موجود ہے۔ بیٹی کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے اس جوڑے نے مالدیب کے ساحلی مقام پرجو ریزورٹ حاصل کیا ہے اس کا ایک رات کا کرایہ 10 لاکھ بھارتی روپے( 23 لاکھ 62 ہزار پاکستانی) ہے۔

جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس شان دار ریزورٹ کی تصاویر جاری کی ہے، جس میں مختلف اقسام کے ولاز جن میں ریف واٹر پول، سن سیٹ واٹر پول، لاگون واٹر پول اور مختلف پُر تعیش خواب گاہوں پر مشتمل رہائش گاہ بھی شامل ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by AishwaryaRaiBachchan (@aishwaryaraibachchan_arb)






ابھیشیک بچن اور ایشوریا بچن کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریزورٹس کے مختلف دیدہ زیب مقامات کی تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

مقبول خبریں