فوج ملک کو خطرات سے بچانے کیلیے پرعزم ہے، آرمی چیف

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 17 نومبر 2021
پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مضبوط بن کر ابھرا، جنرل قمر جاوید باجوہ  ۔  فوٹو: فائل

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مضبوط بن کر ابھرا، جنرل قمر جاوید باجوہ ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے فوج ملک کو تمام خطرات سے بچانے کیلیے پرعزم اورآپریشنل تیاریوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، انھیں سلامتی کی صورتحال اور درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی جواب دینے کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مضبوط بن کر ابھرا ، اب قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دل لگا کام کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔