ذکا اشرف نے معین خان کی جگہ ذاکر خان کو پی سی بی کا نیا منیجرمقررکردیا

ذاکر خان بنگلا دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب قومی ٹیم کے ساتھ جائیں گے


ویب ڈیسک February 07, 2014
ذاکر خان اس سے قبل قومی ٹیم کے جنرل منیجر انٹر نیشنل کرکٹ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ فوٹو: وسیم نیاز

چیر مین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف نے معین خان کو قومی ٹیم کے منیجر کے عہدے سے برطرف کر کے پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ ذاکر خان کو منیجر کے عہدے کا اضافی جارج بھی دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں سپریم کورٹ کے حکم پر بحال ہونے والے پی سی بی کے چیر مین چوہدری ذکا اشرف نے معین خان کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو قومی ٹیم کا نیا منیجر مقرر کر دیا ہے۔ ذاکر خان بنگلا دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب قومی ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ ذاکر خان کو جنوری میں ہی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، ذاکر خان اس سے قبل قومی ٹیم کے جنرل منیجر انٹر نیشنل کرکٹ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

مقبول خبریں