کراچی کے لئےبجلی 3روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی

ویب ڈیسک  منگل 7 دسمبر 2021
کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دی تھی:فوٹو:فائل

کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دی تھی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: کراچی والوں کے لئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ  ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو کہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائرکی گئی درخواست کی سماعت نومبر میں کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔