- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
پاکستانیوں کے غیر قانونی باہر جانے میں FIA ملوث ہے، زلفی بخاری
اسلام آباد: سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے میں ایف آئی اے ملوث ہے۔
زلفی بخاری نے روزگار کیلیے پاکستانی ورکرز کو بیرون ملک بھجوانے کے عمل کو پرائیوٹائز کرنے کی تجویز دیدی، تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے کانفرنس میں مقررین کا بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی دینے اور بنیادی حقوق کی فراہمی کیلیے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
زلفی بخاری نے کہا ایف آئی اے کی مرضی کے بغیر کوئی غیر قانونی طور پر باہر نہیں جا سکتا، پاکستانیوں کے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے میں ایف آئی اے ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پاکستانی ورکرز کوبیرون ملک بجھوانے کو بائیومیٹرک سے مشروط کیا اور کمیونٹی ویلفیئرز اتاشیز کی تعداد کو بڑھایا۔
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے کہا تارکین وطن ملکی معیشت کی ریڑ کی ہڈی ہیں، بیرون ملک مشن کی ذمے داری ہے وہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کا خیال رکھیں۔
کانفرنس میں تارکین وطن کی محفوظ واپسی، قوانین، پالیسیوں، محفوظ ہجرت کے منصوبے اور قیدوبند افراد کے حالات اور سمندرپار پاکستانی قیدیوں کی واپسی جیسے موضوعات پر اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماہرین نے اپنی آراء پیش کیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔