عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 16 دسمبر 2021
فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 253 روپے ہوگئی (فوٹو : فائل)

فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 253 روپے ہوگئی (فوٹو : فائل)

 کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 1788 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث ملکی مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 650 روپے اور 557 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 253 روپے ہوگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔