ریشم نے فرانسیسی فیشن ڈیزائنرمحمودبھٹی کو شادی کی پیشکش کردی

اداکارہ سے شادی کاکوئی ارادہ نہیں، میرے مقام کوسمجھنے والی لڑکی سے شادی کرونگا،محمود


Showbiz Reporter February 11, 2014
شادی کی پیشکش کو پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے مسکراتے ہوئے ٹال دیا. فوٹو: فائل

اداکارہ ریشم کی طرف سے شادی کی پیشکش کو پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے مسکراتے ہوئے ٹال دیا ۔7 سال بعد ہونے والی ملاقات میں ریشم نے محمودبھٹی کوشادی کی پیشکش کر دی۔

جس پرمحمود بھٹی نے مسکراتے ہوئے موضوع تبدیل کرنا چاہا لیکن ریشم نے دوبارہ شادی کی بات چھیڑدی، جس پر محمود بھٹی نے تقریب کے دوسرے مہمانوں سے ملاقات کا بہانا بنا کر جان چھڑائی۔ جب اس سلسلہ میں محمود بھٹی سے فون پررابطہ کیاگیا توانھوں نے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ ریشم نے شادی کی پیشکش کی تھی لیکن میراان سے شادی کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔

اگرمجھے شادی کرنی ہی ہے تومجھے شادی کے لیے لڑکیوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ شادی کی تواس کے لیے ایسی لڑکی تلاش کرونگا ، جوخاندانی ہو اوروہ میرے مقام کوبھی سمجھتی ہو۔

مقبول خبریں