موبائل سے کھلنے اور چلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی

یہ پہلی ڈیجیٹل چابی سے چلنے والی گاڑی ہے


ویب ڈیسک January 05, 2022
اے آئی ٹی او نامی ایف فائیو اسمارٹ کار متعارف کرائی گئی ہے۔ (تصویر ہواوے)

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے جدید ترین گاڑی متعارف کرا دی جسے موبائل کی مدد سے کھولا اور چلایا جاسکے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہواوے کی جانب سے اے آئی ٹی او ایف فائیو اسمارٹ کار متعارف کرائی گئی، جسے بالکل نئے انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ دنیا کی پہلی کار ہے جو ہائبرڈ ہے اور ہواوے کے اپنے آپریٹنگ سسٹم ، ہارمنی او ایس استعمال کرتی ہے۔

ہواوے اسمارٹ گاڑی شعبے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یو چینگ ڈونگ نے بتایا کہ یہ دنیا میں متعارف ہونے والی پہلی ڈیجیٹل چابی والی گاڑی ہے، جس میں بلیو ٹوتھ اور ایف ایف سی سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ایف فائیو گاڑی دیگر کے مقابلے میں اس لیے منفرد اور جدید ہے کہ اس کا لاک کھولنے اور اسٹارٹ کرنے کے لیے عام چابی کی طرح ضرورت پیش نہیں آئے گی بلکہ ہارمنی آپریٹنگ سسٹم والے موبائل کی مدد سے سارے امور انجام دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ہواوے نے دیدہ زیب فولڈنگ اسمارٹ فون کی فروخت شروع کردی

آسان اور سادہ الفاظ میں ڈیجیٹل چابی کی تعریف کچھ اس طرح کی جاسکتی ہے کہ اس کے لیے باقاعدہ ہاتھ میں رکھنے والی دھاتی چابی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ موبائل میں موجود ہارمونی والٹ کا پاس ورڈ ہی دراصل چابی ہوگا۔

ڈیجیٹل چابی کو بلیوٹوتھ اور این ایف سی کے ذریعے استعمال کیا جاسکے گا، اگر صارف کا موبائل بند ہوجائے گا تو چابی بھی کام نہیں کرے گی۔ اچھی خبر یہ ہے کہ بہت جلد ہواوے کار اس کی نئی اسمارٹ واچ سے بھی چلائی جاسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں