افغانستان میں فائرنگ طالبان کمانڈرسمیت6 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں طالبان کمانڈر کا بیٹا بھی شامل ہے


ویب ڈیسک January 20, 2022
فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،طالبان حکام

افغانستان کے صوبے کنٹرمیں فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کنڑمیں فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں کمانڈرکا بیٹا بھی شامل ہے۔ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔افغانستان میں فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کی ہلاکت میں اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں