افغانستان میں مسافر بس بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جنوری 2022
جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

کابل: افغانستان کے صوبے ہرات میں ایک مسافر بس میں ہونے والے بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں ایک منی بس میں دھماکا ہوا ہے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو بمشکل بس سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 7 مسافروں کی ہلاکت اور 9 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کے فیول ٹینک پر بم نصب کیا گیا تھا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایسی کارروائیوں میں داعش ملوث رہی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ مسافر بس دھماکا شیعہ اکثریتی علاقے میں ہوا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔