ایران کی سعودی عرب کوتہران میں سفارت خانہ کھولنے کی پیشکش

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جنوری 2022
سعودی عرب نے ایران کواوآئی سی میں ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دے دی ہے:فوٹو:فائل

سعودی عرب نے ایران کواوآئی سی میں ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دے دی ہے:فوٹو:فائل

تہران: ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد الہیان نے بیان میں کہا کہ  سعودی عرب سفارتی تعلقات معمول پرلانا چاہے تو ایران کے دروازے سعودی عرب کے لئے کھلے ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات بحال کریں اورایک دوسرے کے ملکوں میں سفارت خانے کھولیں۔

سعودی عرب نے کچھ روز قبل ایران کو او آئی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایرانی سفارتکاروں نے سعودی عرب میں  اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔