گلیڈی ایٹرز میں شاہد آفریدی کی جگہ فی الحال حسان خان کو مل گئی

حسان خان ان 15 ریزریو کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو مینجڈ انوائرمنٹ کا حصہ ہیں


Sports Desk January 31, 2022
حسان خان ان 15 ریزریو کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو مینجڈ انوائرمنٹ کا حصہ ہیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شاہد آفریدی کی جگہ فی الحال حسان خان کو مل گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے سینئر کھلاڑی شاہد آفریدی کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر حسان خان کو جزوی متبادل کی حیثیت سے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ آل راؤنڈر کوویڈ 19 وائرس کا شکار ہونے کے سبب ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ابتدائی میچز کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہیں۔

حسان خان ان 15 ریزریو کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو مینجڈ انوائرمنٹ کا حصہ ہیں، لہٰذا انھیں اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے 3 روز کا آئسولیشن دورانیہ مکمل کرنا ضروری نہیں ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے جزوی متبادل کھلاڑی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

مقبول خبریں