شاہ محمود قریشی نے بلاول کو ناسمجھ اور بچہ قرار دے دیا

جنوبی پنجاب صوبہ محض باتوں سے نہیں بنے گا، بلاول کو لکھی ہوئی پرچیاں دی جاتی ہیں اور وہ یہ پرچیاں پڑھ دیتا ہے


ویب ڈیسک February 11, 2022
جنوبی پنجاب صوبہ محض باتوں سے نہیں بنے گا، قریشی (فوٹو : فائل)

QATAR: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے بیان پر کہا ہے کہ بلاول میں ناسمجھی اور تھوڑا بچپن ہے، انہیں لکھی ہوئی پرچیاں دی جاتی ہیں اور وہ یہ پرچیاں پڑھ دیتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو لکھی ہوئی پرچیاں دی جاتی ہیں، بلاول بھٹو کو ابھی تک ادراک نہیں کہ وہ کہہ کیا رہے ہیں اور حقیقت کیا ہے، بلاول بھٹو کو لکھی ہوئی پرچیاں دی جاتی ہیں اور وہ یہ پرچیاں پڑھ دیتا ہے، جیسے جیسے وقت گزرے گا بلاول سمجھ جائیں گے کہ محض تنقید سے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنےگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ آئینی ترمیم سے بنے گا، میرا سوال ہے کہ کیا بلاول آئینی ترمیم کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیارہیں؟ اگرجنوبی پنجاب صوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں تو آئیے مل کر آئینی ترمیم کریں، میں بل پیش کررہا ہوں اگر آپ کی نیت صاف ہے تو اپنا ووٹ دیں اور جنوبی پنجاب کو حق دلائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 19 جنوری کو خط لکھا لیکن آپ نے جواب دینے کی زحمت گوارا نہیں کی، میں نے بلاول بھٹو اور شہباز شریف کو دوبارہ خط لکھا، یو این ڈی پی کی جو رپورٹ آئی ہے اس نے میرے موقف کی تصدیق کردی ہے کہ جنوبی پنجاب سب سے زیادہ پس ماندہ ریجن ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے شہباز شریف کو بھی یو این ڈی پی کے تمام اعداد و شمار بھیجے ہیں، میری شہباز شریف سے درخواست ہے کہ جنوبی پنجاب کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں، جنوبی پنجاب کے حقائق کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، اگر بلاول بھٹو اور شہباز شریف اپنے سیاسی مفاد کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں تو انھیں جنوبی پنجاب کی تشکیل اور تخلیق میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

مقبول خبریں