پاکستان کا آئین تو اسلامی ہے لیکن طالبان میں اسلامی اقدارجیسی کوئی چیز نہیں بلاول بھٹو

بلاول ابھی چھوٹا بچہ ہے اور ہمارے بڑوں نے بچوں کو جواب دینے سے منع کیا ہوا ہے، عمر خالد خراسانی


ویب ڈیسک February 21, 2014
پاکستان کا آئین مکمل طور پراسلامی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے۔،بلاول بھٹوزرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے سربرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین تو اسلامی ہے لیکن کالعدم تحریک طالبان میں اسلامی اقدارجیسی کوئی چیز نہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شاہد اللہ شاہد کہتے ہیں کہ پاکستان کا آئین اسلامی نہیں ایسا لگتا ہے کہ شاہد اللہ شاہد نے آئین پڑھا ہی نہیں جب کہ ہمارا آئین مکمل طور پر اسلامی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے امیر عمر خالد خراسانی کا کہنا تھا کہ بلاول ابھی چھوٹا بچہ ہے اور ہمارے بڑوں نے بچوں کو جواب دینے سے منع کیا ہوا ہے۔

مقبول خبریں