اس سے پہلے مزید نقصان ہو عمران خان کو گرفتار کرلیا جائے، مریم نواز

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 اپريل 2022
عمران خان کوسابق وزیراعظم کے بجائے نفسیاتی مریض کے طورپرلینا چاہئیے،مریم نواز:فوٹو:فائل

عمران خان کوسابق وزیراعظم کے بجائے نفسیاتی مریض کے طورپرلینا چاہئیے،مریم نواز:فوٹو:فائل

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں مسلسل تاخیری حربے استعمال ہونے پر حکمراں جماعت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔  

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اس خوف میں مبتلا دماغی مریض کے ہاتھ میں ماچس ہے جس سے یہ ہر طرف آگ لگانا چاہتا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ یہ مزید نقصان کر دے، اس کو گرفتار کرنا چاہیے، ۲۲ کروڑ کی قسمت ایسے ہیجانی شخص کے ہاتھ میں نہیں دی جا سکتی۔

’عمران خان نے اپنی کھال بچانے کے لئے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے‘

اس سے قبل صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی کھال بچانے کے لئے پورے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے۔

ٹوئٹرپرجاری بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہوش وحواس کھودینے والے شخص کو ملک میں تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دینی چاہئیے۔ یہ مذاق نہیں ہے۔ عمران خان  سے وزیراعظم یا سابق وزیراعظم جیسا برتاؤ نہیں ہونا چاہئیے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کونفسیاتی مریض کے طورپرلینا چاہئیے جس نے اپنی کھال بچانے کے لئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے جوشرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کا سامنے کرنے سے خوف زدہ شخص کی وجہ سے پورا ملک مفلوج ہوگیا ہے۔ ملک کے 22 کروڑ عوام ایک ہفتے سے حکومت سے محروم ہیں۔ یہ آئین کی کھلی خلاف ورزی اورسپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام نہ کرنا ہے اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔