راولپنڈی انسانی اسمگلنگ میں ملوث سابق کرنل اور بیٹا گرفتار

حسن میر جعلی ویزے پر آسٹریلیا جارہا تھا، باپ فہیم الدین سے 4 پاسپورٹ، 5 لاکھ نقد برآمد


Numaindgan Express February 26, 2014
ملزمان نے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے، ایف آئی اے، باپ کا 2 روزہ ریمانڈ، بیٹا جیل منتقل۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ایف آئی اے انسدادانسانی اسمگلنگ سیل کے عملے نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کاجھانسہ دے کرلاکھوں روپے بٹورنے والے سابق کرنل کوبیٹے سمیت گرفتارکرکے5لاکھ روپے نقداور 4پاسپورٹ برآمد کرلیے۔

ملزم کابیٹا جعلی ویزے پرآسڑیلیا جانے کی کوشش کے دوران گرفتارکیا گیا۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے حکام نے بینظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آسڑیلیا جانے والے مسافرحسن میرکو جعلی ویزے پرگرفتار کرکے انسدادانسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کیا۔ انسدادانسانی اسمگلنگ سیل کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹرنصراللہ گوندل نے ملزم سے تفتیش شروع کی ہی تھی کہ اس دوران چندشہریوں نے رابطہ کرکے بتایاکہ ملزم حسن میراور اس کاوالدکرنل(ر) فہیم الدین میرجوپرائیویٹ کمپنی میں ملازم ہیں، سعودی عرب اوردبئی بھجوانے کے لیے مختلف اوقات میں رقوم وصول کرچکے ہیں۔ جب ان سے بیرون ملک بھجوانے یارقم واپس کرنے کاتقاضا کرتے ہیںتو سیکیورٹی گارڈزسے دھکے دلواکر نکال دیتے ہیں۔

ان انکشافات کی روشنی میں ایف آئی اے انسدادانسانی اسمگلنگ سیل کی ٹیم نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے میں چھاپہ مارکر کرنل فہیم کوگرفتار کرلیا۔ تفتیشی ٹیم میں شامل ایف آئی اے کے سینئر افسرکے مطابق ملزم حسن نے آسڑیلیاکا ویزاگھر بیٹھے لیپ ٹاپ پرہی تیارکیا، بعدازاں اسے پاسپورٹ پرچسپاں کرلیا۔ انچارج اینٹی ہیومن سرکل ڈپٹی ڈائریکٹر نصراللہ گوندل نے ایکسپریس کے رابطے پربتایا کہ دونوں ملزمان کوعدالت میں پیش کرکے کرنل(ر) فہیم الدین کا 2روزہ ریمانڈحاصل کیاگیا جبکہ بیٹے حسن میرکو جوڈیشل ریمانڈپر جیل منتقل کردیا گیاہے۔

مقبول خبریں