بھارتی آئی ٹی کمپنی کا 100 ملازمین کو گاڑیوں کا تحفہ

گاڑیوں کا تحفہ پہلا قدم ہے، ہم مستقبل میں ایسے مزید اقدامات کریں گے، سربراہ کمپنی


ویب ڈیسک April 12, 2022
فوٹو:فائل

بھارتی شہر چنائی کی ایک آئی ٹی کمپنی نے اپنے 100 ملازمین کو گاڑیوں کا تحفہ دے دیا۔

آئیڈیاز ٹو آئی ٹی نامی کمپنی نے اپنی کامیابی اور نمو میں ملازمین کی شراکت داری کے بدلے انہیں گاڑیوں کا تحفہ دیا۔

کمپنی کے مارکیٹنگ سربراہ ہری سبرامنین نے بھارتی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ 'ہم اپنے 100 ملازمین کو 100 گاڑیاں دے رہے ہیں جو 10 سال سے زائد عرصے سے ہمارے ساتھ ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد حاصل ہونے والے منافع میں سے اپنے ملازمین کو ان کا حصہ دینا ہے۔

دوسری جانب کمپنی کے سربراہ مرلی وویک انندن کا کہنا ہے کہ 'گاڑیوں کا تحفہ پہلا قدم ہے، ہم مستقبل میں ایسے مزید اقدامات کریں گے'۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چنائی ہی کی ایک اور آئی ٹی کمپنی نے اپنے 5 سینیئر ایگزیکٹوز کو کروڑوں روپے کی بی ایم ڈبلیو گاڑیاں تحفے میں دی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں