لاک ڈاؤن میں پارٹیاں کرنے پربرطانوی وزیراعظم کوجرمانہ

ویب ڈیسک  بدھ 13 اپريل 2022
برطانوی وزیراعظم نے پارٹی گیٹ اسکینڈل پرمعافی مانگ لی تاہم استعفیٰ دینے سے انکارکردیا:فوٹو:فائل

برطانوی وزیراعظم نے پارٹی گیٹ اسکینڈل پرمعافی مانگ لی تاہم استعفیٰ دینے سے انکارکردیا:فوٹو:فائل

 لندن: کورونا وبا کے باعث عائدلاک ڈاؤن کے دوران پارٹیاں کرنے پربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن پرجرمانہ عائد کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اوران کی اہلیہ پرلاک ڈاؤن کے دنوں میں سرکاری رہائش گاہ پرپارٹیاں کرنے پر50سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ مزید جرمانے لگنے کی توقع ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے پارٹی گیٹ اسکینڈل میں قوم سے معافی مانگ لی تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکارکردیا۔بورس جانسن برطانیہ کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جن پرقانون توڑنے پرجرمانہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب برطانیہ کے بھارتی نژاد وزیرخزانہ رشی سونک پربھی پارٹی گیٹ اسکینڈل میں جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اپوزیشن پارٹی نے وزیراعظم اوروزیرخزانہ سے قانون توڑنے پراستعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے جسے انہوں نے مسترد کردیا ہے۔

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بورس جانسن نے جون 2020 میں سرکاری رہائش گاہ پر اپنی سالگرہ کی پارٹی دی تھی جبکہ مئی 2020 میں بھی ایک پارٹی کااہتمام کیا گیا تھا جس میں 100افراد نے شرکت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔