وزیرِاعظم نے ٹیکس محصولات کی رپورٹ طلب کرلی

چیئرمین ایف بی آر نے وزیرِ اعظم کو موجودہ ٹیکس محصولات کی صورتحال پر بریفنگ دی


ویب ڈیسک April 15, 2022
چیئرمین ایف بی آر نے وزیرِ اعظم کو موجودہ ٹیکس محصولات کی صورتحال پر بریفنگ دی (فائل فوٹو)

ISLAMABAD: وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایف بی آر سے ٹیکس محصولات کی رپورٹ طلب کرلی.

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر سے ٹیکس محصولات کے حوالے سے مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق نے ملاقات کی، جس میں چیئرمین نے وزیرِ اعظم کو موجودہ ٹیکس محصولات کی صورتحال پر بریفنگ دی، ایف بی آر کی کارکردگی پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مقبول خبریں