لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور کیس میں بری

اے ٹی سی نے عذیر بلوچ اور ساتھی شاہد ایم سی بی کو بھی مقدمے میں بری کردیا


کورٹ رپورٹر April 26, 2022
استغاثہ ایک بار پھر ثبوت پیش کرنے میں ناکام (فوٹو فائل)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور شاہد ایم سی بی کو دھماکا خیز مواد رکھنے اور اقدام قتل کے کیس میں عدم شواہد کی بنا پر ایک اور کیس میں بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کے خلاف 2012 میں درج مقدمے کے کیس کا فیصلہ سنایا۔ جس میں جج نے عذیر بلوچ اور شاہد ایم سی بی کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔

مزید پڑھیں: گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ اور بھائی زبیر بلوچ ایک اور کیس میں بری

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسکیوشن عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ وکیل صفائی عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ ایک بھی گواہ نے اپنے بیان میں ملزم عزیر بلوچ کا نام نہیں لیا۔ پراسکیوشن کی جانب سے لگائے گیے الزامات جھوٹے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عزیر بلوچ رینجرز اہلکار قتل کیس میں بری

پولیس کے مطابق عزیر بلوچ کیخلاف اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے سمیت متعدد الزامات تھے۔ ملزمان کیخلاف نپئیر تھانے میں 2012 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں