فرانسیسی راہبہ نے دنیا کی معمرترین خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا

ویب ڈیسک  منگل 26 اپريل 2022
فرانسیسی راہبہ دنیا کی معمر ترین خاتون بن گئیں

فرانسیسی راہبہ دنیا کی معمر ترین خاتون بن گئیں

پیرس: فرانسیسی راہبہ نے دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والی راہبہ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون ہیں جو زندگی کی 118 بہاریں دیکھ چکی ہیں۔

راہبہ کی عمر 118 سال 73 دن ہوئی تو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں اپنے ریکارڈ میں شامل کرلیا جس کے بعد انہوں نے دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

گینز بک کا کہنا ہے کہ راہبہ آندرے 11 فروری 1904 کو پیدا ہوئیں اور اب جاپانی خاتون کانے تاناکا کی 119 سال 107 دن کی عمر میں انتقال کے بعد عمررسیدہ خاتون بن گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔