احمد پور شرقیہ میں فائرنگ سے چھ افراد قتل

ارشاد مقدمہ قتل میں رہائی پر رشتے داروں کے ہمراہ گھر جارہا تھا، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چھ افراد کو مار ڈالا


Numainda Express May 01, 2022
ارشاد مقدمہ قتل میں رہائی پر رشتے داروں کے ہمراہ گھر جارہا تھا، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے جیل سے رہا ہوکر آنے والے سمیت 6 افراد کو قتل کردیا جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔

احمد پور شرقیہ کے نواحی موضع ٹبی ڈھکواں کا رہائشی ارشاد گھلو جو کہ عرصہ دراز سے قتل کے مقدمے میں جیل میں بند تھا، گزشتہ روز رہا ہوا۔

اس کے رشتے دار اسے جیل سے لا رہے تھے کے احمد پور شرقیہ کے ایل پی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے شدید فائرنگ کر دی جس سے 6 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت انتہائی نازک ہونے پر بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا.

ارشاد گھلو نے کچھ عرصہ قبل مخالف برادری کے شخص کو قتل کر دیا تھا۔

مقبول خبریں