وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے ہمراہ پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے لندن روانہ

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے لندن میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا ہے


ویب ڈیسک May 11, 2022
اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی طلبی پر وزیراعظم عمران خان کابینہ کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم برطانوی ایئرلائن کی پرواز بی اے 2260 کے ذریعے کابینہ وفد کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے۔ شہباز شریف کے ہمراہ احسن اقبال، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، خواجہ آصف، ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ اور خرم دستگیر بھی تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سینئر قیادت کو اجلاس کے لیے لندن طلب کیا ہے، پارٹی اجلاس میں ملکی معاشی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم سمیت مسلم لیگ ن کے تمام رہنما لندن میں اجلاس میں شرکت کے بعد جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے واپس وطن کے لیے روانہ ہوں گے۔

پارٹی اجلاس میں حکومتی، معاشی اور سیاسی اُمور پر غور ہوگا جبکہ پارٹی قیادت کی جانب سے اہم سیاسی فیصلے بھی متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں