کسی گروپ نے حملہ کیا تو اسکا سراغ لگائیں گے مولانا یوسف شاہ

قوم سے وعدہ کیا، اللہ نے سرخرو کیا۔ دوبارہ شروع ہونیوالے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں


INP March 03, 2014
قوم سے وعدہ کیا، اللہ نے سرخرو کیا۔ دوبارہ شروع ہونیوالے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں،کوآرڈینیٹر طالبان کمیٹی۔ فوٹو: فائل

طالبان مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانایوسف شاہ نے کہاہے کہ جنگ بندی کا اعلان عوام کے لیے خوش خبری ثابت ہوگا۔ حکومت بھی مثبت جواب دے۔

کسی گروپ نے حملہ کیاتو اس کاسراغ لگائیں گے۔ قوم سے وعدہ کیا، اللہ نے سرخرو کیا۔ دوبارہ شروع ہونیوالے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ دونوں کمیٹیوں کامشترکہ اجلاس کل (منگل کو) ہونے کاامکان ہے۔ طالبان کمیٹی کااجلاس آج(پیرکو) سمیع الحق کی سربراہی میں ہوگا۔ حکومتی کمیٹی سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا۔ اتوارکو میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم حکومت کے جواب کے منتظرہیں۔ امیدہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے کوئی حملہ نہیں ہوگا۔ کوشش کررہے ہیں کہ مذاکراتی عمل آگے بڑھے اور پرامید ہیںکہ دوبارہ شروع ہونیوالے مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ مولانایوسف شاہ نے کہاکہ حکومتی کمیٹی سے ابھی تک براہ راست رابطہ نہیں ہوا لیکن امکان ہے کہ دونوں کمیٹیوں کامشترکہ اجلاس منگل کو ہوگا اور طالبان کمیٹی کا اجلاس مولاناسمیع الحق کی سربراہی میں آج اسلام آبادمیں ہوگا جس میں مولانا سمیع الحق کمیٹی کی صورتحال پر غور کرینگے۔

مقبول خبریں