ایران میں کھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج6 افراد ہلاک

ایران میں انڈوں،دودھ اورچکن کے گوشت سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے


ویب ڈیسک May 18, 2022
پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسوگیس کا استعمال اورلاٹھی چارج کیا:فوٹو:فائل

ایران کے مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں 6 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں انڈے، دودھ، چکن کے گوشت سمیت دیگرضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

اصفہان سمیت مختلف صوبوں میں ہزاروں افراد نے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے مہنگائی پرقابوپانے میں ناکامی پرایرانی صدراورحکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے آنسوگیس اورلاٹھی چارج کا استعمال کیا جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔ مظاہرین نے قیمتوں میں کمی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران میں مہنگائی کیخلاف گزشتہ ہفتے سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں