حکومت نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی چھٹی کا امکان ظاہر کردیا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 18 مئ 2022
پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے پررمیز راجا کوخود استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا،رانا مشہود:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے پررمیز راجا کوخود استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا،رانا مشہود:فوٹو:فائل

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود  نے چند روز میں رمیز راجا کو چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ظاہرکردیا۔

لاہورمیں میڈیا کے وفد سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد رمیز راجا کو اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی سربراہی سے استعفیٰ دے دینا چاہیئے تھا۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ان کوئی مستقبل نہیں دیکھ  رہا۔چیزیں جب ٹھیک ہوں گی تو پی س بی کا نیا چئیرمین بھی ضرور آئے گا۔ اس موقع پر رانا مشہود نے کھلاڑیوں  کے روزگار کے لیے اسپورٹس ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں کی بحالی کا بھی یقین دلایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔