- عماد کو پہلے ٹی20 میں پلئینگ الیون کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
عمران خان کو ملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، وزیراعظم
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان کوملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، وہ خانہ جنگی چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہوگی۔
پاکستان کدنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور کے دورہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کسی ایک کو گھر یا نوکری نہیں دی اور ان کے پاس ایک لمحہ نہیں تھا کہ عوام کی فکر کریں لیکن عوام سے جھوٹے وعدے کئے۔
شہباز شریف نے عمران خان کومخاطب کرکے کہا کہ آپ کو معافی نہیں ملے گی عوام کا ہاتھ اپ کے گریبان پر ہوگا، نیب الٹا ہوگیا ایک دھیلے کی کرپشن نہیں نکال سکا، عمران خان کے پاس گالم گلوچ کے علاوہ کسی کام کیلئے فرصت نہیں تھی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے ساری توجہ اپنے سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے پر دی، پچھلی حکومت کی پتھر دلی کی وجہ سے تین سال ضائع ہوگئے۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم نے نو منتخب پی کے ایل آئی بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر سعید اختر کو مبارکباد دی اور ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی کے مالی معاملات کو مستحکم کرنے کے لئے اچھی شہرت کے حامل مالی مشاورتی ادارے کی خدمات حاصل کی جائیں۔
انہوں نے کہاکہ مریضوں کے اسکریننگ سینٹرز کو پورے پنجاب میں فعال کیا جائے تاکہ عوام کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔