ایک دن میں 8,558 ڈونٹس بیچنے کا عالمی ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک  بدھ 1 جون 2022
ٹامز ڈونٹس کی دکان کا ایک منظر، [فائل-فوٹو]

ٹامز ڈونٹس کی دکان کا ایک منظر، [فائل-فوٹو]

امریکی ریاست انڈیانا میں ڈونٹ کی دکان نے ایک ہی دن میں 8,558 ڈونٹس فروخت کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروالیا۔

اینگولا میں ٹامز ڈونٹس نامی دکان نے اپنے بزنس سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اسٹور کے مالک نے بتایا کہ جب وہ صبح 4 بجے سٹور پر پہنچا تو صارفین نے ڈونٹس خریدنے کے لیے قطاریں لگانا شروع کر دی تھیں۔

گنیز ادارے کی جانب سے متعین کردہ جج اسٹور میں عالمی ریکارڈ کی تصدیق کیلئے موجود تھا جب دکان نے گنیز کے مقرر کردہ 1,700 کے ہدف سے بھی تجاوز کرلیا اور 8,558 ڈونٹس فروخت کردیے۔

ٹوڈ سیلر جو ٹام ڈونٹس کے بانی ٹام سیلر کے بیٹے اور اب اسٹور کے مالک ہیں، نے کہا کہ اسٹور عالمی ریکارڈ کیلئے صبح 8 بجے تک گینز کے مقرر کردہ ہدف تک پہنچ گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔