بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

جینڈر سیل پولیس نے ملزم کو موبائل ڈیٹا اینالسز کی مدد سے گرفتار کیا


ویب ڈیسک June 15, 2022
بچوں اور خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر رعایت کے مستحق نہیں،ڈی آی جی انویسٹی گیشن

کراچی: باٹا پور میں 10 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ہمسائے کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم سے مزید تفتیش کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیاہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم بچی سے زیادتی کے بعد فرار ہو گیا تھا،جینڈر سیل پولیس نے ملزم کو موبائل ڈیٹا اینالسز کی مدد سے گرفتار کیا، جینڈر سیل کینٹ ڈیژن نے ملزم سے مزید تفتیش کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، واقعے میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری پرجینڈر سیل کینٹ ڈویژن کے اہلکار شاباش کے مستحق ہیں ۔
string(2) "US" bool(true)

مقبول خبریں