پرویز مشرف کی ’’ججز متعصب اورخصوصی عدالت کی تشکیل‘‘ سے متعلق درخواستیں خارج

عدالت نے سابق صدر پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے انہیں 11 مارچ کو ہی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے


ویب ڈیسک March 07, 2014
پرویز مشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کریں گے،پراسیکیوٹر فوٹو: فائل

غداری کیس میں خصوصی عدالت نے ججز متعصب، عدالت کی تشکیل اور ججز کی تعیناتی سے متعلق پرویز مشرف کی اعتراضاتی درخواستیں خارج کردی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے سابق صدر پرویز مشرف کی اعتراضات پر مشتمل درخواستوں کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں خارج کردیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی درخواستیں میرٹ پر نہیں جب کہ خصوصی عدالت کی تشکیل اورججز کی تعیناتی درست ہے۔ عدالت نے سابق صدر پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے انہیں 11 مارچ کو ہی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اگر اب پرویز مشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے اعتراضات اٹھائے تھے کہ عدالت کی تشکیل کا طریقہ کار درست نہیں جب کہ کیس کی سماعت کرنے والے جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یاور علی معتصب ہیں۔

مقبول خبریں