عوامی نیشنل پارٹی کا پی کے 7 سوات کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  اتوار 26 جون 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل خان نے سوات پی کے 7 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے انہیں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این پی کے صدر نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کے پاس موجود فارم 45 اور سرکاری نتائج یکسر مختلف ہیں، صوبے میں حکومت کے باوجود ان کے پاس عوام کو دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مشاورت کے بعد نتائج کو چیلنج کرے گی۔

مزید پڑھیں: سوات پی کے 7 ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کامیاب

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبے کے عوام نے ایک بار پھر عمران خان اور محمود خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی کے فضل مولا نے پی ڈی ایم جماعتوں کے مشترکہ امیدوار پر واضح اکثریت حاصل کی، پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو نہ ہرا سکیں، ہم مستقبل میں بھی اپوزیشن کو اسی طرح کے سرپرائز دیتے رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔