تحریک انصاف کا صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 6 جولائی 2022
فوٹو: ایکسپریس نیوز

فوٹو: ایکسپریس نیوز

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کی گرفتار کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر عمر نے سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا۔

اسد عمر نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کل ملک بھر میں آزادئ اظہار کو دبانے کی کوشش کیخلاف احتجاج کریں گے۔

درایں اثناؑ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینئر صحافی کی گرفتار عمران ریاض کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کو چَھٹے ہوئے بدمعاشوں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت کے سامنے جھکانے کیلئے ملک فسطائیت کے سپرد کیا جارہا ہے، یہی وقت ہے کہ ہر شخص خصوصاً اہلِ قلم و صحافت (میڈیا) یکجا ہوکر اس فسطائیت کیخلاف کھڑے ہوں۔

مزید پڑھیں : صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل عمران ریاض خان لاہور سے واپس اسلام آباد آرہے تھے کہ اس دوران انہیں اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب گرفتار کیا گیا، اس موقع پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

عمران ریاض خان کی گرفتاری کو لیڈ کرنے والی ٹیم کی سربراہی آر پی او راولپنڈی نے کی اور تصدیق کی کہ انہیں تھانہ ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔