وزیراعظم میاں شہباز شریف کا چوہدری نثار سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم نے چوہدری نثار علی خان کے بھانجے کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیا


ویب ڈیسک July 15, 2022
فوٹو:فائل

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان سے ٹیلیفون پران کےبھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وفاقی چوہدری نثار کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، وزیر اعظم نے چوہدری نثار علی خان کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیا۔

اسموقع پر وزیراعظم نے اہل خانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا،وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

چوہدری نثار علی خان نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

چوہدری نثار کے بھانجے کیپٹن نعمان عید الاضحی سے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں