ای او بی آئی کرپشن کیس کے مرکزی ملزم ظفر اقبال گوندل منظر عام پر آگئے

گزشتہ 8 ماہ سے روپوش رہنے والے ظفر اقبال اسلام آباد میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے


ویب ڈیسک March 11, 2014
ظفر اقبال گوندل پر ادارے کے لئے پلازہ خریدنے کے لئے الاٹ کی جانے والی رقم میں خوردبرد کا الزام ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ای او بی آئی کرپشن کیس کے مرکزی ملزم اور سابق چئرمین ظفر اقبال گوندل ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ای او بی آئی کیس میں 8 ماہ سے زائد عرصے تک روپوش رہنے والے ظفر اقبال گوندل لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ سے حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد اسلام آباد میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئے جہاں ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز بدھ سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ظفر اقبال گوندل پر ادارے کے لئے پلازہ خریدنے کے لئے الاٹ کی جانے والی رقم میں خوردبرد کا الزام ہے جبکہ چند روز قبل ایف آئی اے کی ٹیم نے کیس کے ایک اور مرکزی ملزم عبد القیوم کو بھی گرفتار کیا تھا جنہیں بعد ازاں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں