دریائے سندھ میں دو بہنوں سمیت چار لڑکیاں ڈوب گئیں

ویب ڈیسک  بدھ 20 جولائی 2022
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 اسلام آباد: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 2 بہنوں سمیت 4 لڑکیاں ڈوب گئیں، جن میں سے صرف ایک کو ہی زندہ بچایا جاسکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹک کے علاقے ملاں منصور کے مقام پر خیبرپختونخوا سے آئی فیملی میں شامل لڑکیاں نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب گئیں۔

عینی شاہدین نے ریسکیو حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا تو غوطہ خوروں نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے 18 سالہ صاحبہ ولد سلیمان نامی لڑکی کو زندہ بچا لیا۔

بعد ازاں دو گھنٹے ریسکیو آپریشن کر کے تینوں لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر حضرو منتقل کیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

حکام کے مطابق چاروں لڑکیوں کا تعلق صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے پارہ چنار سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔