بھارتی کامیڈین کو دورانِ ورزش دل کا دورہ پڑگیا

ویب ڈیسک  بدھ 10 اگست 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل

(فوٹو: ٹوئٹر) فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل

نئی دہلی: بھارت کے معروف کامیڈین راجو سری واستو کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کامیڈین کو ورزش کے دوران اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

راجو نے مقامی لافٹر شو سے شہرت حاصل کی جس کے بعد وہ سیاست میں بھی سرگرم ہوگئے اور اس وقت بی جے پی کے اہم رہنماؤں میں انکا شمار ہوتا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کامیڈین سے ملاقات کیلئے کچھ پارٹی رہنما دہلی کے اسپتال پہنچے ہیں جبکہ راجو کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ برس بھارتی اداکار پنیت راج کمار بھی ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔