پسند کی شادی پر بہن اور کمسن بھانجی کو اغوا کرنے والا ساتھیوں سمیت گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 21 اگست 2022
بھائی نے ساتھیوں کی مدد سے بہن کو اغوا کیا اور بچی چھین کر طلاق کے لیے اس پر دباؤ ڈالا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن (فوٹو : فائل)

بھائی نے ساتھیوں کی مدد سے بہن کو اغوا کیا اور بچی چھین کر طلاق کے لیے اس پر دباؤ ڈالا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن (فوٹو : فائل)

پاکپتن میں پسند کی شادی پر خاتون اور ڈیڑھ ماہ کی بچی کو 12 روز قبل اغوا کرنے والے بھائی اور اس کے 14 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 12 روز قبل گاؤں شاہو بلوچ سے مسلح افراد نے ماں اور ڈیڑھ ماہ کی بچی کو اغوا کرلیا تھا آج انہیں بازیاب کراکے خاتون کے بھائی سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نصیب اللہ خان نے بتایا کہ خاتون کو اس کے بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر ساتھیوں کی مدد سے اغواء کیا، دوران اغواء خاتون سے بچی چھین کر طلاق لینے کے لیے اس پر دباؤ ڈالا گیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ماں بیٹی کو بازیاب کراکے اغواء کرنے والے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔