کراچی میں پیر سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے محکمہ تعلیم

سندھ کے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں تدریسی عمل معطل رہے گا


ویب ڈیسک August 28, 2022
فوٹو فائل

محکمہ تعلیم سندھ نے شہر قائد میں تعلیمی ادارے 29 اگست سے کھولنے کا اعلان کردیا تاہم صوبے کے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں تعلیمی ادارے تاحال بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر کے تعلیمی ادارے سیلابی ایمرجنسی کی صورت حال کے باعث 28 اگست تک بند کیے گئے تھے۔

اعلامیے کے مطابق کراچی میں پیر 29 اگست سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے البتہ جو علاقے زیادہ متاثر ہیں وہاں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، تعلیمی ادارے پانچ ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان

محکمہ تعلیم کے مطابق ضلعی انتظامیہ علاقوں کی صورتحال کو دیکھنے کے بعد اسکول بند کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے مگر جو علاقے متاثر نہیں وہاں تدریسی عمل جاری رہے گا۔

مقبول خبریں