بابراعظم کی نمبر ون پوزیشن خطرے میں، رضوان، سوریا کمار میں سخت مقابلہ

ویب ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز) آئی سی سی رینکنگ کا اعلان بدھ کے روز ہوگا

(فوٹو: ایکسپریس نیوز) آئی سی سی رینکنگ کا اعلان بدھ کے روز ہوگا

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 رینکنگ میں بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن خطرے میں پڑ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایشیاکپ میں اب تک کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں، گزشتہ تین میچز میں 10، 9 اور 14 رنز بنائے ہیں۔ بابر اعظم 810، محمد رضوان 796، سوریا کمار یادیو 792 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ کون کون سے پاکستانی کھلاڑی ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں؟

ایشیاکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 192 رنز کے ساتھ ایونٹ میں ٹاپ اسکورر ہیں، سوریا کمار یادیو نے ہانگ کانگ کے خلاف 26 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں، جس کے بعد نمبر ون پوزیشن کیلئے سخت مقابلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 رینکنگ کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا جبکہ ایشیاکپ میں مزید ناکامیاں بابر اعظم کو بادشاہت کے تاج سے محروم کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہنواز دھانی بہتر، محمد رضوان کی ایم آرآئی رپورٹ کا انتظار

یاد رہے کہ ایشیاکپ میں قومی ٹیم اپنا اگلا میچ کل افغانستان جبکہ 9 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔