رضا مراد عزیزواقارب سے ملنے آج کراچی آئیں گے

مزار قائد پرحاضری اور مختلف مقامات کی سیر کریں گے، بیگم شاپنگ بھی کریں گی


Showbiz Reporter March 22, 2014
مزار قائد پرحاضری اور مختلف مقامات کی سیر کریں گے، بیگم شاپنگ بھی کریں گی فوٹو:شہباز ملک/ ایکسپریس

بھارتی اداکار رضا مراد آج اپنے قریبی عزیزواقارب سے ملنے کے لیے اہلیہ کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے۔

کراچی میں چارروز قیام کے دوران جہاں رضا مراد اپنے عزیزواقارب سے ملاقات کریں گے وہیں قائداعظم کے مزارپرحاضری دینے کے علاوہ مختلف مقامات کی سیر کے لیے بھی جائینگے۔'' ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے رضا مراد نے بتایا کہ گزشتہ برس کراچی آیا تھالیکن وقت کی قلت کے باعث کراچی میں زیادہ وقت نہیں گزارسکاتھا لیکن اب چارروزقیام کے دوران میں کراچی جیسے انٹرنیشنل شہر کودیکھوں گا۔ قائداعظم کے مزار،ساحل سمندر کے علاوہ دیگر مقامات کی سیرکرونگا جب کہ میری اہلیہ شاپنگ کرنے کے لیے مختلف مارکیٹوں کا رخ کریں گی۔

مقبول خبریں