- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
پرائمری اساتذہ کے مطالبات منظور؛ پشاور کے تمام اسکولوں میں تدریسی عمل بحال
پشاور میں پرائمری اسکول ٹیچرز سے کامیاب مذاکرات کے بعد پرائمری اسکولز پانچ دن کی مسلسل بندش کے بعد معمول کے مطابق کھل گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں پرائمری اسکولز کے اساتذہ کی جانب سے گریڈ (پروموشن) میں اضافے کیلئے دیا دھرنا احتجاجی دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا اور تمام پرائمری اسکولز کھل گئے۔
پرائمری اساتزہ کے 6 اکتوبر کے دھرنا دینے پر تمام مردانہ پرائمری سکولز بھی احتجاج کے طور پر بند کے گئے تھے جن میں گزشتہ رات صوبائی حکومت اور اساتذہ کے مابین 3 گھنٹے تک جاری مذاکرات کے بعد تدریسی عمل شروع ہوگیا۔
صوبائی حکومت نے اساتذہ کے مطالبات کو اصولی طور پر تسلیم کرلیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ پرائمری اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی سفارشات ایک ماہ میں کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔
پرائمری اساتذہ کے صوبائی صدر عزیز اللہ کا صوبائی حکومت سے تحریری طور پر معاہدہ کرنے کا مطالبہ منظور ہوگیا اور آج صوبائی صدر اور دیگر عہدیدار محکمہ تعلیم کی طرف سے تحریری معاہدہ وصول کریں گے۔
واضح رہے کہ اساتذہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرائمری اساتذہ کی بنیادی بھرتی 12 سے 15 گریڈ میں کی جائے اور ہیڈ ماسٹر کی تعلیم ماسٹر ڈگری یا پی ایچ ڈی ہے تو اسے 17 گریڈ دیا جائے۔
اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ 12 اور 14 اسکیل جتنے بھی پرائمری اساتذہ ہیں انھیں 15 اور سینئر کو 16 گریڈ میں ترقی دی جائے اور حالیہ جو پنشن اصلاحات ہیں واپس لئے جائیں کیونکہ وہ اصلاحات ملازم کش ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔