- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
عمران خان کے قانونی گرفت میں آنے سے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی، وزیراطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو سکیورٹی تھریٹ صرف فارن فنڈڈ ایبسولوٹلی فراڈ فتنہ سے ہے، اب خوشحالی صرف اس کے قانون کی گرفت میں آنے سے ہی آئے گی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ذمہ داری واقعی عمران نیازی کی تھی لیکن حکمرانی بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے پاس تھی۔ آدھی پاور کے ساتھ ملک کو لوٹنے کا یہ عالم ہے، پوری مل جاتی تو اللہ ہی حافظ تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آدھی پاور کے ساتھ ملکی مفاد کے ساتھ کھیلا، غلط اور صحیح کی فکر نہ کرتے ہوئے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے چالیں چلیں، خدانخواستہ انہیں پوری پاور مل جاتی تو ملک کا کیا ہوتا؟
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پاس آدھی پاور تھی اور حکمرانی نہیں تھی تو چار سال کیوں نہیں بتایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پوری پاور کو سیاسی مخالفین کے خلاف اپنے سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے نے کہا کہ عمران خان نے آدھی پاور کے ساتھ توشہ خانہ کو لوٹا، آدھی پاور کے ساتھ غیر قانونی فارن فنڈنگ لی، کشمیر کا سودا کیا، ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ”سکیورٹی تھریٹ“ فارن فنڈڈ فتنہ اور فراڈ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔