سنی لیون نے ’’راگنی ایم ایم ایس ٹو‘‘ کے ٹکٹ بیچنا شروع کردیے

سیلزنگ بیوٹی سنی لیون کی نئی فلم راگنی ایم ایم ایس ٹو کی ان دنوں نمائش جاری ہے جب کہ اداکارہ خود ۔۔۔


این این آئی March 24, 2014
ممبئی: اداکارہ سنی لیون مقامی سینما میں اپنی فلم راگنی ایم ایم ایس ٹو کے ٹکٹ فروخت کر رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

سیلزنگ بیوٹی سنی لیون کی نئی فلم راگنی ایم ایم ایس ٹو کی ان دنوں نمائش جاری ہے جب کہ اداکارہ خود اس کے ٹکٹ فروخت کرنے کے لیے گزشتہ روز سینما گھرپہنچ گئیں بتایا گیاہے کہ سنی لیون نے ممبئی کے ایک سنیما گھر میں اپنی نئی فلم راگنی ایم ایم ایس ٹو کے ٹکت فروخت کیے۔

اس موقع پر سنی لیون نے پہلے تو اپنے لیے فلم کا ٹکٹ خریدا اورپھر سنیما انتظامیہ کے ساتھ تصاویر بھی اتروائیں بعد میں خود ہی ٹکٹ کائونٹر پر بیٹھ گئی اور ٹکٹ بیچنا شروع کردیے ۔شو شروع ہونے پر سنی لیون ہال کے اندر چلی گئیںا ور مداحوں کے ساتھ بیٹھ کر نہ صرف فلم دیکھی بلکہ ان سے دوسروں کو بھی یہ فلم دکھانے کا وعدہ لیا۔

مقبول خبریں