واہ کینٹ میں والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

ویب ڈیسک  پير 17 اکتوبر 2022
میرا بیٹا اسد اکثر اوقات مار پیٹ اور گالیاں دیتا ہے، والدہ

میرا بیٹا اسد اکثر اوقات مار پیٹ اور گالیاں دیتا ہے، والدہ

 راولپنڈی: واہ کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کی والدہ نے پولیس کو شکایت کی کہ میرا بیٹا اسد اکثر اوقات مار پیٹ اور گالیاں دیتا ہے اب گھر سے بے دخل کردیاہے۔

واہ کینٹ پولیس نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم اسد کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی پوٹھوہار طارق محبوب نے کہا کہ والدین جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے، رشتوں کا تقدس پامال کرنے والے ملزم کوقرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔