کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان
اگلے کئی روز تک سمندری ہوائیں بند رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان ہے، اگلے کئی روز تک سمندری ہوائیں بند رہنے کی توقع ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کاکہنا ہے کہ بدھ کو شہر کی فضاوں پردھند چھاسکتی ہے،اگلے کئی روز کے دوران دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوپارہ 36.2ڈگری ریکارڈ ہوا، آئندہ 3روز کے دوران شہر کا مطلع گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے37ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق اگلے کئی روز کے دوران دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں معطل رہ سکتی ہیں،اس دوران بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق منگل کو دوپہر کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 70سے80فیصد اوربدھ کو 80سے90فیصد ریکارڈ ہوسکتا ہے،جس کی وجہ سے حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق بدھ کودھند کے باعث حدنگاہ کم ہوسکتی ہے،صوبے کے دیگراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔