وفاقی کابینہ کی گاڑیوں پر چار سال میں 20 کروڑ 30 لاکھ خرچ
وفاقی کابینہ وزراء کے زیر استعمال گاڑیوں اور ان پر اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش
قومی اسمبلی اجلاس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران وفاقی کابینہ کے زیر استعمال گاڑیوں پر 20 کروڑ 30 لاکھ سے زائد اخراجات آئے۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی کابینہ وزراء کے زیر استعمال گاڑیوں اور ان پر اخراجات کی تفصیل ایوان میں پیش کی گئی۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق عفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے زیر استعمال گاڑیوں کی مرمت پر 12 کروڑ 50 لاکھ خرج ہوئے جبکہ وفاقی کابینہ کی گاڑیوں نے ایندھن پر7 کروڑ 86 لاکھ روپے خرج کیے۔
اسکے علاوہ، غیر ملکی ریاستوں کو پاکستان کے ساتھ اقتصادی و کاروباری تعلقات کے فروغ سے متعلق بین الحکومتی تجارتی لین دین بل 2022 قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا۔