مری کو ضلع بنائے جانے پر جی پی او چوک پر جشن

اورنگزیب عباسی  اتوار 23 اکتوبر 2022
—فوٹو: ٹوئٹر

—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مری کو ضلع بنائے جانے پر جی پی او چوک پر جشن منایا گیا اورریلی نکالی گئی۔ 

رکن قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی سمیت دیگر ریلی کی صورت میں جی پی اوچوک پہنچے جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مری کوضلع بنانا پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بننے سے مری اورکوٹلی ستیاں میں تعمیروترقی کا نیا دورشروع ہوگا۔ ریلی میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی نے کہاکہ ماضی میں 30 برس تک حکومت کرنے والے علاقے کے نمائندوں نے خطہ کی تعمیر و ترقی کے جن منصوبوں کو ناممکن قرار دیا تھا پی ٹی آئی کی حکومت نے ان ناممکن کاموں کو ممکن کر دیکھایا اور آج کوہسار یونیورسٹی مری میں ایک ہزار سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں اور ضلع مری بھی بن چکا ہے

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔