بجلی پھر مہنگی، صارفین پر ایک ارب 10 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2022
نیپرا نے ستمبر کی ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی (فوٹو فائل)

نیپرا نے ستمبر کی ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں صارفین پر ایک ارب 10 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے لیے بجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے ستمبر کی ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔ اس سلسلے میں اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

قبل ازیں سی پی پی اے کی جانب سے ستمبر کے لیے 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا تھا۔چیئرمین نیپرا نے سماعت کے دوران کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فرق پڑرہا ہے۔اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو آئندہ مہینوں میں بجلی سستی ہوگی۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایل این جی کے زائد یا کم استعمال کا کمرشل آڈٹ کیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ اس اقدام سے صارفین کو کیا فائدہ ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔