سدھو موسے والا کا قتل، گلوکارہ افشاں خان سے بھارتی ایجنسی کی تفتیش

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2022
سدھو موسے والا کو رواں سال مئی میں قتل کردیا گیا تھا:فوٹو:فائل

سدھو موسے والا کو رواں سال مئی میں قتل کردیا گیا تھا:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے معاملے پر بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی نے گلوکارہ افشاں احمد سے تفتیش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کی معروف گلوکارہ افشاں احمد سے بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے 5 گھنٹے تفتیش کی۔ سدھو موسے والا اور گلوکارہ افشاں احمد نے متعدد فنکشنز میں ایک ساتھ پرفارم کیا تھا اور دونوں کے گھریلو تعلقات تھے۔گلوکارہ افشاں احمد نے تفتیش سے متعلق آج تفصیلی بیان جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سدھو موسے والا  قتل میں گرفتار ملزم پولیس حراست سے فرار

بھارت کے مشہور گلوکار اور سیاستدان سدھو موسے والا کو رواں برس مئی میں ان کے گھر کے قریب قتل کردیا گیا تھا۔  قتل کے الزام میں اب تک 30 افراد کو شناخت کیا گیا ہے جن کا تعلق بشنوئی گروپ سے ہے جبکہ 24 افراد کوگرفتار کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔