لاہور؛ پیشہ ور گداگروں کے بھیس میں جرائم کی وارداتوں کا انکشاف

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2022
رواں ماہ اب تک 254 پیشہ ور بھکاری گرفتار کرکے مقدمات درج کیے ہیں، پولیس  (فوٹو فائل)

رواں ماہ اب تک 254 پیشہ ور بھکاری گرفتار کرکے مقدمات درج کیے ہیں، پولیس (فوٹو فائل)

پولیس نے بھکاریوں کے خلاف مہم کے دوران پیشہ ور گداگروں کے بھیس میں جرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے رواں ماہ اب تک 254 پیشہ ور بھکاری گرفتار کرکے مقدمات درج کیے ہیں، جن میں 249 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 3681پیشہ ور بھکاری گرفتار کرکے 3623 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جن میں 3518 مرد اور 150 خواتین شامل ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے 763، صدر ڈویژن 701،ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 640، اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 546،کینٹ 606،سول لائنز ڈویژن پولیس نے425 گداگر گرفتار کیے ہیں۔

حکام  نے تصدیق کی ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ مہم کے دوران شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔